سورة الرحمن - آیت 11

فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جس میں (ہر طرح کے) پھل ہیں اور کھجور [٩] کے درخت بھی جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیات (11/12) میں باری تعالیٰ نے فرمایا کہ اس نے زمین میں مختلف قسم کے پھل پیدا کئے ہیں اور بالخصوص کھجور، جو غلافوں میں لپٹے ہوتے ہیں اور مختلف قسم کے دانے پیدا ہوتے ہیں، جو پتوں اور خوشوں میں لپٹے ہوتے ہیں