سورة الرحمن - آیت 7
وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو [٦] بنا دی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) اللہ تعالیٰ نے زمین میں پائی جانے الی مخلوقات کے لئے آسمان کو چھت بنا کر اونچا رکھا ہے، جو اللہ کی مرضی کے تابع ہے اور مخلوقات کے سروں پر نہیں گرتا۔ اور اس نے اپنے بندوں کے درمیان تمام اقوال و افعال میں عدل و انصاف کو واجب قرار دیا ہے۔ آیت میں ” میزان“ سے مراد صرف ترازو ہی نہیں ہے، بلکہ ہر وہ پیمانہ مراد ہے جس سے کسی چیز، زمین، مقدار اور دنیا میں پائی جانے والی دیگر مادی اور معنوی اشیاء اور حقائق کی پیمائش کی جاتی ہے اور جن کے ذریعہ بنی نوع انسان آپس میں عدل و انصاف قائم کرتے ہیں اور ان میں نقص و زیادتی کر کے عدل و انصاف کو پامال کرتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ آیت میں ” میزان“ سے مقصود ” عدل“ ہے اور اس کی دلیل آیت (8) ہے،