سورة القمر - آیت 29

فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آخر انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو پکارا [٢٣] جو اس کے (مارنے کے) درپے ہوا اور اس کی کونچیں کاٹ دیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16) انہوں نے اللہ کے حکم سے روگردانی کی اور قدار بن سالف نامی شخص کو اونٹنی کے قتل کردینے پر ابھارا جو قوم ثمود کا بڑا ہی برا انسان تھا، چنانچہ اس نے پہلے تیر سے اس کی پنڈلی کو زخمی کردیا، پھر اس پر تلوار سے حملہ کر کے اس کے دونوں پاؤں کو مزید زخمی کردیا، پھر اسے ذبح کردیا