سورة القمر - آیت 25

أَأُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِن بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا ہم میں سے یہی شخص رہ گیا تھا جس پر ذکر نازل کیا گیا ؟ نہیں بلکہ وہ کذاب [٢٠] اور ڈھینگیں مارنے والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) صالح میں کون سی بڑائی اور خوبی پائی جاتی ہے کہ اللہ نے ہمارے بڑے بڑے سرداروں اور مالداروں کو چھوڑ کر اسے اپنا نبی بنا لایا ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے، بلکہ وہ بڑا جھوٹا اور متکبر ہے اور اس کے کبر و غرور نے اس پر ابھارا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بڑا ظاہر کرے اور ہمیں اپنی پیروی کا حکم دے۔