سورة القمر - آیت 20
تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ لوگوں کو یوں اکھاڑ اکھاڑ کر پھینک رہی [١٩] تھی جیسے جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجوروں کے درخت کی جڑیں ہوں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
وہ ان کے ایک ایک فرد کو اوپر فضا میں لے جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے وہاں سے اسے سر کے بل گراتی، تو وہ زمین پر اتنی سختی کے ساتھ گرتا کہ اس کا سر دھڑ سے الگ ہوجاتا۔