سورة القمر - آیت 9
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُجِرَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ان سے پہلے قوم نوح جھٹلا چکی ہے۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلا دیا اور کہنے لگے، ''یہ دیوانہ ہے'' اور اسے جھڑک [١٠] دیا گیا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(4) آیت (4) میں جن اقوام گزشتہ کی خبروں کا ذکر آیا ہے، انہی میں سے بعض کی تفصیل بیان کر کے نبی کریم (ﷺ) کو تسلی دی جا رہی ہے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے نوح کا ذکر فرمایا کہ اہل قریش سے پہلے قوم نوح نے اللہ کے رسول کی تکذیب کی، انہوں نے ہمارے بندے نوح کی تکذیب کی، انہیں پاگل کہا اور سب و شتم اور مختلف قسم کی ایذا رسانیوں کے ذریعہ انہیں دعوت و تبلیغ سے روکا۔