سورة القمر - آیت 8
مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ ۖ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ پکارنے والے کی طرف دوڑے جارہے ہوں گے۔ (اس دن) کافر کہیں گے کہ یہ دن تو بڑا کٹھن [٩] ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور تیزی کے ساتھ پکارنے والے کی آواز کی طرف دوڑ پڑیں گے اور کفار اپنے اعمال کو یاد کر کے اور اس دن کے حقائق و مناظر اور میدان محشر کی ہولناکیوں کو دیکھ کر کہیں گے کہ یہ تو بڑا ہی سخت دن ہے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس بات کی نسبت کافروں کی طرف کرنے سے اس طرف اشارہ ہے کہ وہ دن مومنوں کے لئے سخت نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ المدثر آیات (9/10) میں فرمایا ہے : ” پس وہ دن بڑا سخت دن ہوگا، جو کافروں پر آسان نہ ہوگا۔ “