سورة النجم - آیت 38
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کہ ''کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ان صحیفوں میں تو یہ ہے کہ قیامت کے دن کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھا سکے گا اور ہر انسان کو صرف اس کے اپنے عمل کا بدلہ ملے گا۔ شوکانی لکھتے ہیں کہ بعض دیگر آیات اور احادیث کے ذریعہ اس عموم کی تخصیص ہوچکی ہے۔ جیسے سورۃ الطور آیت (21) میں آیا ہے : İأَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْĬ ” ہم ان جنتیوں کے پاس ان کی اولاد کو پہنچا دیں گے۔“ اور حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انبیاء اور فرشتوں کی شفاعت قبول کرے گا اور یہ بھی آیا ہے کہ زندہ آدمی مردہ کے لئے دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے قبول کرے گا۔