سورة النجم - آیت 33
أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بھلا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے روگردانی کی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22) مجاہد، ابن زید اور مقاتل کا قول ہے کہ یہ آیتیں ولید بن مغیرہ کے بارے میں نازل ہوئی تھیں، اس نے پہلے اسلام کو قبول کرلیا تھا، لیکن بعض مشرکین نے اسے اپنا آبائی دین چھوڑنے کی عار دلائی، تو اسلام سے پھر گیا اور دوبارہ مشرکوں میں شامل ہوگیا۔