سورة النجم - آیت 25
فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آخرت اور دنیا کا پورا اختیار تو اللہ ہی کو ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
بلکہ تمام امور کا تعلق اللہ کی مرضی اور اس کی مشیت سے ہے، اس لئے انہوں نے کیسے سمجھ لیا ہے کہ ان کے جھوٹے معبود ان کی مرضی کے مطابق ان کی سفارش کریں گے۔ یقیناً ان کی یہ بہت بڑی جرأت بے جا ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کے ذریعہ آمدہ یقین کو چھوڑ کر اپنے ظن باطل کی پیروی کر رہے ہیں اور اللہ کی شریعت سے آزاد ہو کر اپنی خواہش نفس کی پیروی کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ مومون آیت (71) میں فرمایا ہے : ” اگر دین شریعت ان کی خواہش کا نام ہوجاتا تو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز درہم برہم ہوجاتی“