سورة النجم - آیت 24
أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
انسان جیسی بھی آرزو کرے کیا وہ اسے [١٦] مل جاتی ہے؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(15) مشرکین مکہ کے لئے ان کے رب کی طرف سے نبی کریم (ﷺ) کے ذریعہ جو ہدایت آئی، اس سے انہوں نے منہ پھیر لیا، اور اپنی من مانی تمناؤں سے رشتہ جوڑ لیا اور اس خیال باطل کو اپنے دل میں جگہ دے دی کہ ان کے بت ان کے لئے سفارشی بنیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی تردید کرتے ہوئے فرمایا کہ اس دنیا میں آدمی کی مرضی اور خوراہش کے مطابق معاملات انجام نہیں پاتے ہیں،