سورة النجم - آیت 14

عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

سدرۃ المنتہیٰ کے پاس دیکھا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) İسِدْرَةِ الْمُنْتَهَىĬ ایک عظیم درخت ہے، جو ساتویں آسمان پر پایا جاتا ہے (مسلم) کی ایک صحیح روایت کے مطابق یہ درخت چھٹے آسمان پر ہے اور اس کا نام İسِدْرَةِ الْمُنْتَهَىĬ اس لئے ہے کہ زمین سے جو کچھ اوپر چڑھتا ہے، اس کی انتہا وہی درخت ہے، اس کے ماوراء کیا ہے کسی کو معلوم نہیں ہے گویا بیری کا وہ درخت اس جگہ ہے جہاں مخلوقات کے علم، شہداء کی روحوں اور زمین سے اوپر چڑھنے والے تمام اعمال کی انتہا ہے، یعنی وہ جگہ تمام آسمانوں اور زمین کے اوپر ہے، وہاں مخلوقات کی بلندی کی انتہا ہے۔ نبی کریم (ﷺ) نے شب معراج میں اسی İسِدْرَةِ الْمُنْتَهَىĬ کے پاس جبریل (علیہ السلام) کو دیکھا تھا، جس کے قریب شیطان نہیں پھٹک سکتا تھا۔