سورة النجم - آیت 5

عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ انہیں زبردست قوتوں والے (جبریل) نے سکھائی ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3) جبریل (علیہ السلام) کو وہ تعلیمات اللہ سے ملتی تھیں اور جبریل نبی کریم (ﷺ) کو سکھا دیتے تھے۔ آیت میں İشَدِيدُ الْقُوَىĬ سے مراد اکثر مفسرین کے نزدیک جبریل (علیہ السلام) ہیں، جیسا کہ سورۃ التکویر آیات (19/20) میں آیا ہے : İإِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍĬ ” یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا قول ہے، جو قوت والا ہے، عرش والے کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔ “