سورة الطور - آیت 43
أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور الٰہ ہے؟ اللہ ان سب باتوں سے پاک ہے جن میں یہ اس کا شریک بناتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(24) کیا مشرکین مکہ کا کوئی دوسرا معبود ہے جو پکارے جانے کا مستحق ہے، جس سے نفع کی امید لگائی جاسکتی ہے اور جس کی ضرر رسانی سے ڈرا جاسکتا ہے؟ ایسی کوئی بات نہیں ہے، اللہ مشرکوں کے شرک سے پاک ہے، نہ اس کی بادشاہت میں اس کا کوئی شریک ہے اور نہ ہی اس کی وحدانیت و عبودیت میں اور یہی وہ مقصود اعظم ہے جس کے اثبات کے لئے آیت (35) سے لے کر (43) تک متعدد الانواع دلائل پیش کئے گئے ہیں۔