سورة الطور - آیت 39
أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا اس (اللہ) کے لئے تو بیٹیاں [٣٣] ہیں اور تمہارے لیے بیٹے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(20) مشرکین مکہ سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا تمہارے گمان کے مطابق اللہ کے لئے بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں؟ اللہ تعالیٰ کے خلاف یہ کیسی جرأت بے جا ہے کہ تم اپنے لئے تو بیٹا پسند کرتے ہو، اور اس کے لئے بیٹیاں ثابت کرتے ہو کیا رب العالمین کی اس سے بڑھ کر کوئی عیب جوئی ہو سکتی ہے۔