سورة الطور - آیت 30

أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہیں یا وہ کہتے ہیں کہ : یہ شاعر ہے جس کے متعلق ہم گردش ایام کے منتظر ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) مشرکین مکہ کبھی کہتے کہ محمد ایک شاعر ہے، جیسے بلاد عربیہ میں بڑے بڑے شعراء گذر چکے ہیں یہ بھی چند سالوں تک ہمیں اپنی شاعری سناتا رہے گا، پھر عمر طبیعی کو پہنچ کر مر جائے گا اور قصہ تمام ہوجائے گا۔