سورة الطور - آیت 18
فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو کچھ انہیں انکا پروردگار عطا کرے گا اس سے لطف اندوز ہوں گے اور ان کا پروردگار انہیں دوزخ کے عذاب [١٤] سے بچا لے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہاں وہ اللہ کی طرف سے عطا کی گئی نعمتوں سے خوب راحت و لذت پائیں گے اور ایک بہت بڑی نعمت یہ ہوگی کہ ان کا رب جہنم سے ان کی آزادی کا اعلان کر دے گا