سورة الطور - آیت 12
الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو کج بحثیوں میں پڑے کھیل رہے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4) یہ وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں باطل کی تائید کرتے تھے، روز آخرت کے حساب و عقاب سے غافل لہو و لعب میں مشغول رہتے تھے اور نبی کریم (ﷺ) کا مذاق اڑاتے تھے İفِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَĬ کا ایک معنی یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو دنیا کے عیش و آرام میں منہمک اور فکر آخرت سے یکسر غافل رہتے تھے۔