سورة الطور - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ الطور مکی ہے، اس میں انچاس آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ الطور نام : اس سورت کا پہلا لفظ ” الطور“ ہے، یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی لکھتے ہیں کہ سب کے نزدیک یہ سورت مکی دور میں نازل ہوئی تھی، بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ الطور مکہ میں نازل ہوئی تھی۔