سورة آل عمران - آیت 182

ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ تمہارے اپنے ہی ہاتھوں کی کمائی ہے اور اللہ یقیناً اپنے بندوں پر ظلم نہیں کیا کرتا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس آیت میں سابقہ مضمون کی تکمیل ہے کہ یہ تمہارے کیے کا تمہیں پھل مل رہا ہے، اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔