سورة الذاريات - آیت 43
وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّىٰ حِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ثمود میں (بھی ایک نشانی چھوڑی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک خاص وقت [٣٧] تک مزے اڑا لو
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17) قوم ثمود، یعنی قوم صالح (علیہ السلام) کی ہلاکت میں بھی کفار مکہ اور دیگر قوموں کے لئے بہت سی عبرت و موعظت کی باتیں ہیں، جب ان کی بھی سرکشی حد سے بڑھ گئی، صالح (علیہ السلام) کی اونٹنی کو ہلاک کردیا اور ان کے ایمان لانے کی کوئی امید باقی نہ رہی، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا میں رہنے کے لئے تین دن کی مہلت دی، جیسا کہ سورۃ ہود آیت (65) میں آیا ہے : İتَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍĬ ” تم لوگ تین دن تک اپنے گھروں میں مزے کرلو۔“