سورة الذاريات - آیت 38

وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور موسیٰ (کے واقعہ میں بھی) ایک نشانی (ہم نے چھوڑی ہے) جب ہم نے اسے صریح [٣٢] معجزہ دے کر فرعون کی طرف بھیجا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) جس طرح قوم لوط کی بستی کے باقی ماندہ آثار کفار مکہ اور دیگر قوموں کے لئے نشان عبرت ہیں، اسی طرح موسیٰ (علیہ السلام) کے دشمنوں کی ہلاکت بھی اپنے اندر بہت سی نشانیاں لئے ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو معجزہ عصادے کر فرعون کے پاس بھیجا، تاکہ وہ اسے اللہ پر ایمان لانے کی دعوت دیں،