سورة الذاريات - آیت 37
وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور وہاں ان لوگوں کے لئے ایک نشانی [٣١] چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13) اللہ تعالیٰ نے قوم لوط کی ہلاکت کے آثار زمین پر باقی رہنے دیا، تاکہ بعد میں آنے والی قومیں جو وہاں سے گذریں ان آثار کو دیکھ کر عبرت حاصل کریں، چنانچہ اب ان بستیوں کی جگہ کالا بدبو دار پانی بہتا ہے، جسے آج کل ” بحرمیت“ کہتے ہیں، بے شک ان آثار کو دیکھ کر ان لوگوں کو عبرت حاصل ہوتی ہے جو اللہ کے درد ناک عذاب سے ڈرتے ہیں۔