سورة الذاريات - آیت 19

وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ان کے اموال میں مانگنے والوں اور نہ مانگنے والوں [١٢] (دونوں) کا حق ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اپنے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محتاجوں اور فقیروں کا حق سمجھتے تھے۔ قتادہ کہتے ہیں کہ ” سائل“ سے مراد وہ محتاج ہے جو ہاتھ پھیلا کر مانگتا ہے، اور ” محروم“ سے مراد وہ ہے جو کسی سے اپنی حاجت بیان نہیں کرتا ہے، اس لئے لوگ اسے مالدار سمجھ کر کچھ نہیں دیتے ہیں۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ اہل تقویٰ فرض زکاۃ ادا کرنے کے بعد بھی اپنے مال میں محتاج و محروم مسلمانوں کا حق سمجھتے ہیں، صلہ رحمی کرتے ہیں، میزبانی کرتے ہیں اور پریشان حال لوگوں کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔