سورة الذاريات - آیت 9
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس سے وہی برگشتہ ہوتا [٤] ہے جس کے لئے برگشتہ ہونا مقدر ہوچکا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (9) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس قرآن پر ایمان لنے سے وہی شخص محروم کیا جاتا ہے جو اللہ کی تقدیر کے مطابق ایمان سے محروم، گم گشتہ راہ اور فکر وفہم سے عاری ہوتا ہے، امام شوکانی نے İ يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَĬ کی ایک تفسیر یہ بیان کی ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کے بارے میں متناقض اور بے بنیاد باتیں کرنے سے وہی شخص بچتا ہے جسے اللہ اپنی توفیق سے ایسی کافرانہ باتوں سے بچاتا ہے۔