سورة الذاريات - آیت 4

فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر ان کی جو امر (بارش) کو تقسیم کرنیوالی ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور İفَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًاĬ سے مراد فرشتے ہیں جو اللہ کے حکم کے مطابق اس کی مخلوقات کے درمیان بارش، روزی اور دیگر اسباب زندگی تقسیم کرتے ہیں۔ بعض مفسرین نے ” الذاریات، الحاملات، الجاریات، المقسمات“ چاروں سے ہوائیں مرادلی ہیں، یعنی بعض ہوا غبار اڑاتی ہے، بعض بادلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھائے پھرتی ہے اور بعض بارش کو تقسیم کرتی ہے، امام شوکانی لکھتے ہیں کہ یہ رائے بہت ہی کمزور ہے۔