سورة الذاريات - آیت 1
وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ان ہواؤں کی قسم جو گردو غبار [١] اڑائے پھرتی ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(1) ابن جریر، ابن ابی حاتم، حاکم اور بیہقی وغیرہم نے علی بن ابی طالب (رض) سے روایت کی ہے کہ وہ کوفہ کی مسجد میں خطبہ دے رہے تھے، تو ابن الکواء نامی شخص نے ان سے اس سورت کی چار ابتدائی آیتوں کا معنی دریافت کیا، انہوں نے کہا کہ سے مراد تیز ہوا ہے جو مٹی اڑاتی ہے