سورة ق - آیت 34
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُودِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ یہ دن حیات ابدی کا دن ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(25) اہل جنت کے جو اوصاف اوپر کی آیت میں بیان کئے گئے ہیں، انہی کی مزید تاکید کے طور پر کہا جا رہا ہے کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو اللہ سے اس حال میں بھی ڈرتے ہیں جب انہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ہوتا ہے، وہ اس دنیا میں اس یقین کے ساتھ زندگی گذارتے ہیں کہ اگرچہ کوئی انسان انہیں نہیں دیکھتا ہے، لیکن اللہ تو انہیں ہر جگہ اور ہر حال میں دیکھ رہا ہے اور ان کی دوسری صفت یہ ہے کہ وہ ہر دم اپنے رب کے حضور اپنے گناہوں سے توبہ کرتے رہتے ہیں، اور جن کاموں کو اللہ پسند نہیں کرتا ہے ان کے قریب نہیں پھٹکتے ہیں۔