سورة ق - آیت 32
هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ یہ ہر رجوع [٣٧] کرنے والے اور نگہداشت [٣٨] کرنے والے کے لئے ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(24) اہل جنت جب جنت اور اس کی نعمتوں کو میدان محشر سے ہی دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہے ہوں گے، تو اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا کہ یہی وہ جنت ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ہر وہ شخص جو دنیا میں گناہوں سے منہ موڑ کر اللہ کی بندگی کرے گا اور اس کے فرض کردہ اعمال و احکام کو بجالائے گا اور امانتوں کی حفاظت کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا۔