سورة ق - آیت 28
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِالْوَعِيدِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اللہ تعالیٰ فرمائے گا) میرے ہاں جھگڑا مت کرو۔ میں تمہیں پہلے ہی اس وعید کی خبر دے چکا تھا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(20) رب العالمین کفار اور ان کے شیاطین ساتھیوں کو آپس میں جھگڑتا دیکھ کر، کہیں گے کہ اب تم لوگ میرے پاس نہ جھگڑو، اس کا کوئی فائدہ نہیں، میں نے دنیا میں اپنی کتاب میں اور اپنے رسول کی زبانی یہ بات واضح کردی تھی کہ جو شخص اللہ کا انکار کرے گا، اس کے ساتھ غیروں کو شریک بنائے گا، اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا، اس کا ٹھکانا جہنم ہوگا، اس لئے آج کے دن تم دونوں کا ٹھکانا جہنم ہے۔