سورة ق - آیت 24
أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(سائق اور شہید دونوں فرشتوں کو حکم ہوگا کہ) ہر سرکش [٢٨] کافر کو جہنم میں پھینک دو
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنی مخلوقات کے درمیان نہایت عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور جب کافر کا حساب ہوچکے گا، تو اللہ تعالیٰ سائق و شاہد دونوں فرشتوں سے کہے گا کہ پکڑو اس اللہ کی وحدانیت اور اس کے رسول کی رسالت کا انکار کرنے والے سرکش کافر کو، اور اسے جہنم میں ڈال دو۔