سورة ق - آیت 19
وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ حقیقت کھولنے کے لئے موت کی بے ہوشی [٢٢] آپہنچی، یہی وہ بات ہے جس سے تو (اے انسان [٢٣]) گریز کرتا رہا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11) بالآخر دنیا سے اس کے رخصت ہونے کا وقت آجاتا ہے اور موت کی سختی اس پر طاری ہوجاتی ہے اور بعث بعدالموت اور روز قیامت کے جزا و سزا کا نقشہ اس کی آنکھوں کے سامنے پھر جاتا ہے اور جن حقائق کا وہ انکار کرتا تھا ان سے پردہ اٹھ جاتا ہے اور اس وقت اس سے کہا جاتا ہے کہ یہی وہ موت ہے جس سے تم راہ فرار اختیار کرتے تھے۔