سورة ق - آیت 9
وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُّبَارَكًا فَأَنبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِيدِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم نے آسمان سے برکت والا [١١] پانی نازل کیا جس سے ہم نے باغ اگائے اور اناج بھی جو کاٹا جاتا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(7) اللہ نے آسمانوں سے کثیر المنفعت پانی برسایا ہے، جس کے ذریعہ اس نے پھلدار درخت اگائے اور گیہوں، جو اور دوسرے دانے اگائے،