سورة ق - آیت 7

وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا [٨] اور اس میں مضبوط پہاڑ [٩] رکھ دیئے اور اس میں ہر طرح کی پربہار [١٠] چیزیں اگائیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(6) اور کیا یہ منکرین بعث بعد الموت نہیں دیکھتے کہ ہم نے زمین کو پھیلا دیا ہے اور اس کے اوپر پہاڑوں کے کھونٹے گاڑ دیئے ہیں، تاکہ زمین اپنے اندرونی جوش کی وجہ سے ہلنے نہ لگے اور اس میں انواع و اقسام کے خوبصورت پودے اگائے ہیں جو اپنے حسن و جمال کی وجہ سے گویا کہ مسکرا رہے ہیں،