سورة محمد - آیت 37

إِن يَسْأَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَيُخْرِجْ أَضْغَانَكُمْ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اگر وہ تم سے مال کا مطالبہ کرے پھر تم سے اس مطالبہ [٤٢] پر اصرار کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ تمہارے دلوں کے کھوٹ ظاہر کردے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اگر وہ تمہار اسارا مال مانگتا، اور اس پر اصرار کرتا تو تم بخل پر اتر آتے (جیسا کہ طبع انسانی کا خاصہ ہے کہ اگر کوئی شخص اس سے مال طلب کرنے میں الحاح کرنے لگتا ہے تو وہ زیادہ بخیل بن جاتا ہے) اسلام کے خلاف تمہارے دل کے کینے باہر آجاتے اور تم اس دین سے ہی نفرت کرنے لگتے جو تم سے تمہارا سارا مال مانگتا ہے۔