سورة محمد - آیت 33
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو [٣٧] اور اپنے عملوں کو ضائع نہ کر لو
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17) منافقین اور ان کے اعمال و انجام کا بیان ہوجانے کے بعد اب ایمان والوں کو نصیحت کی جارہی ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہیں اور منافقین کی طرح نفاق اور پوشیدہ ارتداد کے ذریعہ اپنے ظاہری نیک اعمال کو ضائع نہ کریں، ﴿وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ﴾ میں ہر اس کام سے روکا گیا ہے جو نیک عمل کو ضائع کر دے، جیسے احسان جتانا، فخر و ریا کاری کے لئے کام کرنا، یا کسی نیک عمل کی ابتدا کر کے اسے چھوڑ دینا یا کوئی ایسا کام کرنا جو ان اعمال کو ضائع کر دے۔