سورة محمد - آیت 12
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے اللہ یقیناً انہیں ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہ رہی ہیں اور جو کافر ہیں وہ چند روز فائدہ اٹھا لیں، وہ اس طرح کھاتے ہیں جیسے چوپائے [١٣] کھاتے ہیں اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5) اللہ تعالیٰ کا نیک عمل کرنے والے مومنوں سے وعدہ ہے کہ وہ انہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، اور اہل کفر کا دنیا میں حال یہ ہوتا ہے کہ وہ فکر آخرت سے یکسر غافل، اپنی لذتوں اور نفسیاتی خواہشات کے پیچھے لگے رہتے ہیں، ایسے اہل کفر کا ٹھکانہ مرنے کے بعد جہنم ہوگا۔