سورة محمد - آیت 8

وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جن لوگوں نے کفر کیا، ان کے لئے تباہی [١٠] ہے اور وہ ان کے اعمال برباد کردے گا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اہل کفر کو منہ کی کھانی پڑے گی، ہلاکت و بربادی ان کا نصیب ہوگی، اور اللہ تعالیٰ ان کے اعمال رائیگاں کر دے گا،