سورة الأحقاف - آیت 19

وَلِكُلٍّ دَرَجَاتٌ مِّمَّا عَمِلُوا ۖ وَلِيُوَفِّيَهُمْ أَعْمَالَهُمْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(ان دونوں قسموں کے لوگوں میں سے) ہر ایک کے ان کے اعمال کے لحاظ سے درجے ہوں گے۔ تاکہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ [٣٠] دے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (19) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دونوں قسم کے لوگوں کو ان کے اعمال کے مطابق درجے ملیں گے۔ اہل جنت اپنے اعمال کے مطابق درجات طے کرتے ہوئے بلندی کی طرف چلے جائیں گے اور اہل جہنم اپنے گناہوں کے مطابق اسفل السافلین کی طرف گرتے چلے جائیں گے اور دونوں فریقوں میں سے کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہوگا۔ ہر ایک کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔