سورة الأحقاف - آیت 2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ کتاب اللہ غالب، حکمت [١] والے کی طرف سے نازل کی گئی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2) سورۃ الزخرف، سورۃ الدخان اور سورۃ الجاثیہ کی ابتدائی آیتوں کی طرح یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ قرآن کریم نبی کریم (ﷺ) کا کلام نہیں ہے، بلکہ اس اللہ کا کلام ہے جو زبردست، ہر چیز پر غالب اور بڑا حکیم و دانا ہے۔