سورة الجاثية - آیت 28

وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً ۚ كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَىٰ إِلَىٰ كِتَابِهَا الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور آپ ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل پڑا [٤١] دیکھیں گے۔ ہر گروہ کو اس کے اعمال نامہ کی طرف بلایا جائے گا۔ آج تمہیں ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور قیامت کا دن وہ دن ہوگا جب اپنے رب کے ساتھ غیروں کو شریک بنانے والے سب کچھ کھو دیں گے اور جہنم میں ڈال دیئے جائیں اور اے میرے نبی ! آپ اس دن دیکھیں گے کہ تمام قومیں اور جماعتیں میدان محشر میں حساب کے وقت نہایت ذلت و مسکنت کے عالم میں اپنے گھٹنوں کے بل جھکے ہوں گے