سورة آل عمران - آیت 157
وَلَئِن قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا خود مرجاؤ، بہرحال اللہ کی بخشش اور رحمت ان سب چیزوں سے بہتر ہے۔[١٥٢] جنہیں یہ لوگ جمع کر رہے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اللہ کی راہ میں جان دینے سے بہتر کوئی موت نہیں، کیونکہ اللہ اس کے گناہوں کو معاف کردیتا ہے، اور اس پر اپنی رحمت نازل کرتا ہے، جو دنیا اور اس کی تمام لذتوں سے بہتر ہے۔