سورة الدخان - آیت 59
فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
سو آپ انتظار کیجئے وہ بھی انتظار کر رہے [٤٠] ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
لیکن اکثر اہل مکہ نے قرآن کریم میں بیان کردہ عبرتوں اور نصیحتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت (59) میں نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا کہ اب آپ ان کے بارے میں اللہ کے فیصلے کا انتظار کرلیجیے، وہ بھی اسی انتظار میں ہیں کہ کب آپ حوادث زمانہ کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہوجائیں اور انہیں آپ سے چھٹی مل جائے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ کی جانب سے رسول (ﷺ) کے لئے نصرت اور اہل مکہ پر غلبہ کا وعدہ تھا، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ اللہ نے اپنے رسول کو غالب کیا اور کافر سردار ان قریش کو منہ کی کھانی پڑی۔