سورة الدخان - آیت 58
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان میں آسان [٣٩] بنا دیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی تعریف بیان کی ہے کہ اے میرے نبی ! ہم نے اسے آپ کی مادری زبان (عربی) میں نازل کر کے آپ کے لئے اس کا دوسروں کو سمجھانا اور آپ کی قوم کے لئے اس کا سمجھنا آسان بنا دیا ہے، تاکہ اہل مکہ اس میں بیان کردہ عبرتوں، نصیحتوں اور دلائل و براہین سے مستفید ہوں، حق کو قبول کریں اور اپنے رب کی طرف رجوع کریں۔