سورة الدخان - آیت 54

كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ہم انہیں بڑی بڑی آنکھوں والی اور گوری گوری [٣٦] عورتوں سے بیاہ دیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اللہ نے کہا کہ جنتیوں کے ساتھ بالکل ویسا ہی برتاؤ ہوگا جیسا ہم نے اوپر بیان کیا ہے اور ہم ان کی شادیاں گوری چٹی خوبصورت ترین آنکھوں والی حوروں سے کریں گے، تاکہ ان کی آنکھوں کو ٹھنڈک اور ان کے دلوں کو سرور ملے اور اہل جنت ان جنتوں میں ہر آفت و مصیبت سے مامون ہوں گے