سورة الدخان - آیت 35

إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ ہماری بس پہلی موت ہی ہے اور ہم دوبارہ اٹھائے نہیں جائیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور کہتے تھے کہ ہماری اس دنیاوی زندگی کے بعد کوئی دوسری زندگی نہیں ہے اور نہ مرنے کے بعد دوبارہ جینا ہے اور دلیل یہ پیش کرتے تھے کہ ان کے جو باپ دادے گذر گئے، ان میں سے کوئی بھی لوٹ کر نہیں آیا،