سورة الدخان - آیت 31

مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(یعنی) فرعون [٢٢] سے وہ حد سے بڑھنے والوں میں سے سر نکال [٢٣] رہا تھا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (31) کے آخر میں اللہ نے فرعون کی ہلاکت کا سبب بیان کرتے ہئے فرمایا کہ فرعون بڑا ہی متکبر تھا اور کفر باللہ، ظلم اور ارتکاب معاصی میں حد سے تجاوز کر گیا تھا۔