سورة الدخان - آیت 24
وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور سمندر کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ کر پار نکل جاؤ۔ (تمہارے بعد) ان کا تمام [١٩] لشکر ڈبو دیا جائے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (24) میں اللہ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم دیا کہ جب آپ بحر قلزم پار کر جائیں تو اپنی لاٹھی مار کر سمندر کو اس کی اصل حالت میں لوٹانے کی کوشش نہ کیجیے، اسے اسی طرح کشادہ کھلا ہوا چھوڑ دیجیے، تاکہ اس میں فرعون اور فرعونی داخل ہوں اور انہیں ڈبودیا جائے اور ان کے انجام کی خبر اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو پہلے ہی اس لئے دے دی تاکہ ان کا ڈر جاتا رہے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ اللہ نے موسیٰ اور بنی اسرائیل کو نجات دی اور فرعون اور اس کے لشکر کو ڈبو دیا۔