سورة الدخان - آیت 16

يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَىٰ إِنَّا مُنتَقِمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(پھر) جس دن ہم بڑی سخت گرفت کریں گے تو پھر انتقام لے کے رہیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

شوکافی لکھتے ہیں کہ آیت (16) میں جس انتقام کا ذکر آیا ہے، بظاہر اس سے مراد جنگ بدر ہی ہے، اس لئے کہ سیاق کلام کفار قریش سے متعلق ہے، اگرچہ قیامت کے دن کی گرفت اور اس دن کا عقاب و عذاب تمام عذابوں سے بڑھ کر ہوگا، جو ہر نافرمان جن و انس کے لئے عام ہوگا۔