سورة الدخان - آیت 13

أَنَّىٰ لَهُمُ الذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس وقت انہیں نصیحت کیونکر کارگر ہوگی حالانکہ ان کے پاس کھول کر بیان کرنے والا رسول آچکا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7) آیات (13/14) میں اللہ تعالیٰ نے اہل مکہ کے کفر و عناد اور رسول اللہ (ﷺ) کی دعوت سے ان کے اعراض کے پیش نظر اس بات کو بعید قرار دیا ہے کہ قحط سالی سے عبرت حاصل کریں گے اور اسلام لانے کی بات کریں گے،